13 جون ، 2013
لندن …ویسٹ منسٹر ایبے میں موجود ملکہ برطانیہ کے پورٹریٹ کو پینٹ سے مسنح کردیا گیاہے۔پینٹنگ خراب کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملکہ کی تاج پوشی کے 60 برس مکمل ہونے پر آسٹریلیوی مصور کی بنائی گئی ملکہ الزبتھ کی تصویر چیپٹر ہاوٴس میں نصب کی گئی تھی۔جمعرات کو کھانے کے وقفے کے دوران درمیانی عمر کے ایک شخص نے ملکہ کی تصویر کو اسپرے پینٹ سے خراب کردیا۔اس واقعے کے بعد ایبے کے گارڈز نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ایبے ترجمان کے مطابق تصویر کی درستگی تک اسے نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جاسکے گا۔فوری طور پر اس واقعے کے اسباب کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔