پاکستان
14 جون ، 2013

تھرپارکر: رانی کھیت بیماری سے ایک ہفتے میں 44 مور ہلاک

تھرپارکر: رانی کھیت بیماری سے ایک ہفتے میں 44 مور ہلاک

تھرپارکر …تھرپارکر میں رانی کھیت نامی بیماری سے مزید تین مور ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ایک ہفتے میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد44ہوگئی ہے ۔تھر کے صحرا کی پہچان ۔ رنگ برنگے خوبصورت مور جن کی زندگی کو آج لاحق ہیں سنگین خطرات ۔ صحرا کی ویرانی میں رنگ بھرنے والے یہ خوبصورت مور رانی کھیت بیماری کا شکار ہو کر ختم ہورہے ہیں۔تحصیل ڈیپلو میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 مور ہلاک ہوگئے جس کے بعد مرنے والے موروں کی تعداد44ہو گئی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ رانی کھیت سے متاثرہ علاقوں میں موروں کی ویکسی نیشن کیلیے ٹٰیمیں روانہ کردی گئی ہیں لیکن اس کے برعکس مقامی لوگ کہتے ہیں کہ حکام کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہی نہیں۔مور تیزی سے مررہے ہیں اور ان کو بچانے کیلیے کچھ نہیں کیا جارہا۔

مزید خبریں :