پاکستان
14 جون ، 2013

متحدہ کی اپیل پر یوم سوگ ،کاروباری مراکز ، پیٹرول پمپ بند ،ٹریفک کم

متحدہ کی اپیل پر یوم سوگ ،کاروباری مراکز ، پیٹرول پمپ بند ،ٹریفک کم

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر کراچی میں یوم سوگ کے موقع پر دکانیں کاروباری مراکز ، پیٹرول پمپ بند ہیں ، ٹریفک معمول سے کم ہے ، آج وفاقی اردو یونیورسٹی، سندھ ٹیکنکل بورڈاورکراچی میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پرکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور اغوا کے خلاف سندھ بھر پْر امن میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پرکراچی شہر میں ٹریفک معمول سے کم ہے جس کے باعث دفتر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ شہر میں صبح سویرے کھلنے والی دکانیں، ہوٹل اور بیشتر پیٹرول پمپ بند ہیں۔ادھر ناظم امتحانات کے مطابق سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں ، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ناظم امتحانات کراچی میٹرک بورڈ نعمان احسن کا کہنا ہے کہ میٹرک بورڈ کے تحت آج خصوصی بچوں کے ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں ،جبکہ وفاقی اردو یونی ورسٹی , جامعہ کراچی اور جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے تحت بھی ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بازار بند رکھنے کا اعلان کیاہے۔ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صد رمیاں زاہد حسین نے تمام صنعتیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :