انٹرٹینمنٹ
14 جون ، 2013

شاہ رخ خان چنائے ایکسپریس کی شوٹنگ کے دوران پریشان

شاہ رخ خان چنائے ایکسپریس کی شوٹنگ کے دوران پریشان

ممبئی…بھارتی اداکار شاہ رخ خان چنائے ایکسپریس کی شوٹنگ کے دوران کچھ پریشان سے نظر آئے۔ان کی پریشانی کی وجہ کیا رہی۔بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی پریشانی کی وجہ کام کا بوجھ یا کچھ اور نہیں بلکہ انھیں چنائے ایکسپریس کی کاسٹ میں شامل تامل فنکاروں سے بات چیت میں مشکل تھی۔کیوں کہ شاہ رخ کو تامل نہیں آتی اور فلم کی باقی کاسٹ ہندی نہیں جانتی تھی۔کنگ خان نے اس مشکل کے باوجود کامیابی سے فلم مکمل کی اور ثابت کردیا کہ ڈان ہر مشکل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔8 اگست کوریلیز ہونے والی ایکشن،لو اور کامیڈی سے بھرپورشاہ رخ خان کی فلم چنائے ایکسپریس کاشائقین کو شدت سے انتظارہے۔

مزید خبریں :