14 جون ، 2013
وہاڑی…وہاڑی کی تحصیل میلسی میں مضر صحت کھاناکھانے سے مزید دوافرادچل بسے ،3دن میں جاں بحق افرادکی تعداد6ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق وہاڑی کی تحصیل میلسی میں ایم پی اے کے ڈیرے پردودن قبل مضرصحت کھانے سے کئی افرادکی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افرادکو مقامی اسپتال اوربہاول وکٹوریہ اسپتال پہنچایاگیاتھاجہاں آج مزید دوافراددم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد6 ہوگئی ہے۔بہاول وکٹوریہ اسپتال کے ڈائریکٹرڈاکٹرعزیزکے مطابق میلسی سے تعلق رکھنے والے مضرصحت کھانے سے متاثر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں ایک شخص نے بہاول وکٹوریہ اسپتال میں دم توڑا جبکہ آٹھ ابھی زیر علاج ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افرادکے نمونے لاہورٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے ہیں۔ایم پی اے نے جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہ حالیہ اموات گرمی اورحبس سے ہوئی اورعلاقے میں محکمہ صحت کا کیمپ بھی قائم کردیاگیاہے۔