14 جون ، 2013
اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی نے جی ایس ٹی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی تحریک التواء سینیٹر حاجی عدیل، زاہد خان ، افراسیاب خٹک اور شاہی سید کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر جی ایس ٹی کا نفاذ غیر آئینی ہے ،جی ایس ٹی کا نفاذ کر کے پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا گیا، ایوان اس اہم ترین مسئلے پر فوری طور پر بحث کرے۔