14 جون ، 2013
کراچی… آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دروان کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں10 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔