14 جون ، 2013
لاہور…پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خسرہ سے متاثرہ 198 بچوں جبکہ لاہور میں 28 کو علاج کے لیے اسپتالوں میں لایا گیا۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی وباء نے پر پھیلا رکھے ہیں جس پر قابو پانے کی حکومتی کوششیں ابھی تک کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں ،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں خسرہ کے 198 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا جبکہ لاہور میں 28 بچوں کو علاج کے لیے لایا گیا،صوبے میں پچھلے چھ ماہ کے دوران خسرہ سے 17 ہزار 689 بچے متاثر ہوئے۔لاہور میں یہ تعداد 5 ہزار 156 ہے ۔اس عرصے کے دوران پنجاب میں خسرہ کے باعث ایک سو پچپن بچے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لاہور میں 84 بچے موت کا لقمہ بنے۔