انٹرٹینمنٹ
14 جون ، 2013

جیو کہانی پرمیرا سلطان کی شاندار نشریات کامیابی سے جاری

جیو کہانی پرمیرا سلطان کی شاندار نشریات کامیابی سے جاری

کراچی…داستان جلال وجمال،ترکی کی تاریخ کے اوراق بکھیرتا سوپ ،میرا سلطان کی شاندار نشریات کامیابی سے جاری ہیں جیو کہانی پر۔حسد، رقابت اور محبت کی ان کہی داستان،جیو کہانی پر پیش کیا جانے والا سوپ میرا سلطان ترکی کی تاریخ کے مشہور و معروف حکمران سلطان سلیمان کی زندگی پر بنایا گیا ہے۔تیزی سے آگے بڑھتی کہانی اور موضوع کی انفرادیت کے باعث ترکی کا یہ تاریخی سوپ اردو زبان میں بھی مقبولیت اور کامیابی کی دورڑ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔دربار اور محل میں ہونے والے سنسنی خیز واقعات پر مبنی اس میعاری پروڈکشن کی ہر قسط ایک دلچسپ موڑ پر ختم ہونے سے ناظرین کی توجہ اور دلچسپ کا مرکز بنتی جارہی ہے۔تاریخ کی انوکھی داستان لئے میرا سلطان روزانہ رات نو بجے نشر کیا جاتا ہے صرف جیو کہانی پر۔

مزید خبریں :