پاکستان
14 جون ، 2013

ملک بھر میں با رش کے باعث حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 35 زخمی

ملک بھر میں با رش کے باعث حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 35 زخمی

چارسدہ…ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ چارسدہ میں تیزآندھی اور بارش کے باعث مختلف واقعات میں5 سال کی راحیلہ اور 8 سال کی ماہ نور جاں بحق اور 34 افراد زخمی ہوگئے، ہنگو کے علاقے گیدڑوان میں شدید بارش کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ تیز ہواوٴں اور بارشوں کے باعث بھکر شہر میں کئی درخت گر گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

مزید خبریں :