پاکستان
14 جون ، 2013

تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف احتجاج، 3 ٹرینوں کے انجن روک لیے

 تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف احتجاج، 3 ٹرینوں کے انجن روک لیے

لاہور…وفاقی بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف ریلوے ملازمین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ،لاہور میں ریلوے انجن شیڈ کے ملازمین نے 3 ٹرینوں کے انجن روک لیے ۔لاہور میں ریلوے انجن شیڈ کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف کام چھوڑ دیا۔انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے تین ٹرینوں کے انجن روک لیے جن میں عوام ایکسپریس ، جعفر ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس شامل ہیں،ریلوے ملازمین نے روزانہ دو گھنٹے علامتی ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ،ریلوے حکام کے مطابق اس سلسلے میں ریلوے کے وفاقی وزیراور مظاہرین کے رہنماوٴں کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے ۔

مزید خبریں :