15 جون ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب قائم رینجرز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں8افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کے زخمیوں میں 2رینجرز اہلکار ،2پولیس اہلکار اور امدادی کارکن بھی شامل ہے ۔پہلا دھماکا دستی بم کا تھاجو رینجرز چوکی پر پھینکا گیا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد دوسرا دھماکا ہوا جو نسبتاً زیادہ شدت کا تھا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دوسرادھماکاچوکی کے قریب نصب دھماکاخیزموادپھٹنے سے ہوا۔دونوں دھماکوں کی آواز دور تک سنی گئی ۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجر ز اہلکاروں کی بڑی تعداد وقوع پر پہنچ گئی ہے۔امدادی کارکنان واقعے کے زخمیوں کو قریب واقع طبی مرکز منتقل کرہے ہیں ۔