پاکستان
11 مارچ ، 2012

کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دولڑکیوں سمیت چارافراد قتل

کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دولڑکیوں سمیت چارافراد قتل

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں دو لڑکیوں سمیت چار افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سول اسپتال کے قریب عید گاہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ گارڈن ایسٹ کے علاقے میں جماعت خانے کے قریب کچرا کنڈی سے ایک لڑکی کا دھڑ ملا جس کی شناخت نہیں ہو سکی، لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔سہراب گوٹھ کے علاقے خادم حسین گوٹھ میں باپ نے کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنی بیٹی سیدہ بی بی کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ مچھر کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کہ 35 سالہ عباس کو قتل کر دیا ۔

مزید خبریں :