15 جون ، 2013
ممبئی…کنگ آف رومانس شاہ رخ خان نے کہاہے کہ وہ رومانس کے ہی نہیں ایکشن کے بھی بادشاہ ہیں۔ممبئی میں ایکشن کامیڈی فلم چنائے ایکسپریس کے فرسٹ لْک لانچ کے موقع پرصحافیوں سے گفتگومیں شاہ رخ خان نے کہاکہ انھیں لگتاہے کہ وہ رومانس سے کہیں زیادہ بہترایکشن دکھاسکتے ہیں۔کیونکہ انھیں ایکشن کامیڈی فلمیں کرنے میں زیادہ مزہ آتاہے۔کنگ خان نے فلم کے ہدایت کارروہت شیٹھی کی صلاحیتوں کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے چنائے ایکسپریس کی جو کہانی سنائی تھی فلم اس سے بھی زیادہ شانداربنائی۔شاہ رخ نے فلم کی ہیروئن دپیکاپاڈوکون کی پرفارمنس کوبھی سراہا اورانھیں فنٹاسٹک اداکارہ قراردیا۔