پاکستان
15 جون ، 2013

پبلک سی این جی پالیسی پرچیف جسٹس سے ازخود نوٹس کا مطالبہ

پشاور …خیبرپختونخوا ٹرانسپورٹ اونرز ایسو سی ایشن نے سپریم کورٹ سے پبلک سی این جی پالیسی پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ اونرز ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ پبلک سی این جی پالیسی پر از نوٹس لیا جائے۔ ان کا کہناتھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں دو سلنڈر لگانے سے ان کا معاشی قتل ہوگا جبکہ گاڑیوں کی چھتوں پر سیلنڈر نصب کرنا بھی ممکن نہیں۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے گلبہار میں احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کو خبردار کیا کہ اگر پالیسی پر نظر ثانی نہ کی گئی تو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

مزید خبریں :