پاکستان
11 مارچ ، 2012

ملتان:زمین کے تنازع پرفائرنگ، ق لیگ کے مقامی رہنما زخمی

ملتان …ملتان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ حسنہ آباد میں مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما رانا حفیظ شیخ کا ایک شخص کے ساتھ زمین کا تنازع تھا۔ اسی تنازع پر ملزم نے حفیظ شیخ کے گھر میں گھس کر ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :