دنیا
15 جون ، 2013

حسن روحانی واضح برتری سے ایران کے صدر منتخب

حسن روحانی واضح برتری سے ایران کے صدر منتخب

تہران…ایران کے گیارہویں صدارتی انتخابات میں اصلاح پسند اُمیدوار حسن روحانی واضح برتری سے صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔ایران کے وزیرداخلہ نے مصطفی نجار نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 3 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے۔ حسن روحانی نے اب تک ایک کروڑ 86 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں اس طرح وہ 51 فیصد ووٹ لے چکے ہیں۔ ان کے مد مقابل قدامت پسند امیدوار باقر قالی باف نے اب تک 60 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ایران میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 5 کروڑ ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق انتخابات میں پولنگ کی شرح 80 فیصد رہی۔

مزید خبریں :