پاکستان
15 جون ، 2013

وفاق نے بجٹ میں خیبرپختونخوا سے سوتیلی ماں کاساسلوک کیا ، آفتاب شیرپاوٴ

وفاق نے بجٹ میں خیبرپختونخوا سے سوتیلی ماں کاساسلوک کیا ، آفتاب شیرپاوٴ

پشاور…قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاوٴ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے باعث خیبرپختونخوا میں پانچ سو سے زیادہ کارخانے بند ہوچکے ہیں، وفاقی حکومت نے بجٹ میں اُن کو نظر انداز کرکے صوبے سے سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا ہے۔پشاورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاوٴ نے کہا کہ خیبر پختون خواکے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود وفاقی بجٹ میں اُن کو خصوصی مراعات نہیں دی گئیں ۔ان کا کہناتھا کہ قائد اعظم کی رہائش گاہ پر حملہ افسوسناک ہے۔بلوچستان حکومت حملہ آوروں کو گرفتار کرے۔آفتاب احمد خان شیرپاوٴ نے کہا کہ بجٹ کی منظوری سے قبل ہی عوام سے سیلز ٹیکس لیا جارہا ہے جو کہ ناانصافی ہے۔

مزید خبریں :