11 مارچ ، 2012
چیچہ وطنی …چیچہ وطنی میں ٹرانسفارمر سے تانبا چوری کرنے والا شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جس کی لاش رات بھر کھمبے سے لٹکتی رہی۔ چور نواحی گاوٴں 113 سات آر میں لوڈشیڈنگ کے دوران ٹرانسفارمر سے تانبا چوری کررہا تھا کہ بجلی آگئی اور اسی تانبے میں دوڑتے کرنٹ نے اسے عبرت ناک موت سے دو چار کردیا۔ چور کی لاش رات بھر کھمبے پر ہی لٹکی رہی۔ صبح لوگوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اِسے واپڈا عملے کی مدد سے اتارا گیا۔