16 جون ، 2013
کابل…افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے کسی علیحدگی پسند بلوچ کو پناہ نہیں دی، جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفت گو کے دوران ان کا کہنا تھاکہ اکبر بگٹی کے قتل کے بعد بہت سے بلوچ ہجرت کرکے افغانستان آنا چاہتے تھے۔ حامد کرزئی کا مکمل انٹرویوآج رات دس بج کر پانچ منٹ پر، جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں پیش کیا جا ئے گا ۔