16 جون ، 2013
بغداد … عراق کے مختلف شہروں میں بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی۔ عراق کے شہروں کوت ، عزیزیہ، بصرہ، نصیریہ، نجف مدائن اور حلہ بم دھماکوں کی زد میں رہے، سیکیورٹی فورسزکے مطابق مختلف کار بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔