پاکستان
16 جون ، 2013

لاہور میں کچی آبادی گرانے کے خلاف مکینوں کا احتجاج

لاہور میں کچی آبادی گرانے کے خلاف مکینوں کا احتجاج

لاہور … لاہور میں ایل او ایس کے قریب کچی آبادی گرانے کیلئے ایل ڈی اے کے آپریشن کیخلاف مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، ٹائر جلائے ، سڑک بلاک کر دی۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کے مطابق ملتان روڈ کو فیروزپور روڈ سے ملانے والی سڑک کو دو رویہ بنایا جائے گا۔ فیروزپور روڈ پر ایل او ایس کے قریب کچی آبادی کو گرانے کی کارروائی کیخلاف مکینوں نے شدید احتجاج کیا، ٹائر جلائے، سڑک بلاک کر دی ، مظاہرے میں خواتین ،مرد اور بچے بوڑھے شریک تھے، ایل ڈی اے کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سڑک کیلئے اچانک گھروں کو گرایا جا رہا ہے ، متبادل گھر فراہم کئے بغیر اپنے گھر خالی نہیں کریں گے۔ مکینوں نے الزام لگایا کہ آپریشن کیخلاف احتجاج پر 14 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے گرفتاریوں کی کوئی اور وجہ بتائی، دوسری جانب ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایل او ایس سے ملتان روڈ تک دو رویہ سڑک کیلئے 9 کنال اراضی کی ضرورت ہے، مکینوں کو معاوضے بھی دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :