پاکستان
16 جون ، 2013

سکھربیراج پر پانی کی آمد میں33 ہزار کیوسک کی کمی

سکھربیراج پر پانی کی آمد میں33 ہزار کیوسک کی کمی

سکھر…دریائے سندھ میں سکھربیراج پر پانی کی آمد 77 ہزار کیوسک ہے، بالائی علاقوں سے بارشوں کا پانی دریا میں شامل ہونے سے اگلے ہفتے پانی کا بہاوٴ ایک لاکھ کیوسک سے بڑھ جائے گا۔سکھر بیراج کنٹرول روم انچارج حاجی عبدالعزیز سومرو کے مطابق سکھر بیراج پر ان دنوں پانی کا بہاوٴ ایک لاکھ دس ہزار کیوسک سے زائدہونا چاہیے لیکن پانی کی کمی وجہ سے بہاوٴ 77 ہزار کیوسک ہے۔ سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کیلئے 32 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ جبکہ سکھر بیراج سے نکلنے والی سات نہروں کیر تھر کینال، دادو کینال،رائس کینال، روہڑی کینال،نارا کینال، خیرپور ایسٹ کینال اور خیرپورویسٹ کینال میں 43 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے جبکہ ضرورت 60 ہزار کیوسک کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے آبی ذخائر کی صورتحال میں بہتری کی امید ہے اور آئندہ ہفتے سکھر بیراج پر پانی کا بہاوٴ ایک لاکھ کیوسک سے زیادہ ہو جائے گا۔

مزید خبریں :