پاکستان
16 جون ، 2013

قلعہ سیف اللہ : شرپسندوں کی پولیس پر فائرنگ، تین اہلکار جاں بحق

قلعہ سیف اللہ : شرپسندوں کی پولیس پر فائرنگ، تین اہلکار جاں بحق

قلعہ سیف اللہ…ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب مسلح شرپسندوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا ، فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں قومی شاہراہ پر واقعہ پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کیا ، فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جان بحق ہو گئے، شرپسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا ، تاہم شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے ،، جہاں انہوں نے شرپسندوں کے خلاف سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔جان بحق پولیس اہلکاروں میں عبدالولی ، علی شاہ ، اور بہاو الدین شامل ہے ۔

مزید خبریں :