پاکستان
11 مارچ ، 2012

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ، بارش اور برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ، بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔غذر کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔غذرکے پہاڑوں پردو روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔استور میں موسم ابر آلود اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔مالاکنڈ میں موسم ابر آلود ہے۔ لواری ٹاپ میں رات سے جاری برفباری تھم گئی ہے برفباری کی وجہ سے چترال میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے اورلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔شمالی بلوچستان کے بعض علاقوں میں موسم ابرآلود ہے۔چمن سمیت مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں آج برف باری جبکہ کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :