پاکستان
16 جون ، 2013

بولان میڈیکل کمپلیس کی حالت مخدوش، مریض سنڈیمن اسپتال منتقل

کوئٹہ…کوئٹہ میں گذشتہ روز دھماکوں سے متاثرہ بولان میڈیکل کمپلیس سے تمام مریضوں کو صوبائی سنڈیمن اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نصیر بلوچ نے بتایا کہ گذشتہ روز بولان میڈیکل کمپلیکس میں ہونے والے دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات کے بعد ہسپتال کی حالت مخدوش ہوگئی ہے۔اسی بنا پر بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال سے تمام مریضوں کو صوبائی سنڈیمن اسپتال منتقل کردیاگیا، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان نے بتایا کہ بی ایم سی کے چیف میڈیکل و سینئر میڈیکل افسروں اور متعلقہ طبی عملے کو ایم ایس سنڈیمن اسپتال رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :