16 جون ، 2013
ٹانک…ٹانک کے موضع گومل کے علاقہ نرصص میں سیلابی ریلے نے نصب درجن سے زائد مکانات کو بہا کر لے گئے سیلابی ریلوں کیو جہ سے رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے بلند وبالا پہاڑوں پر پچھلے کئی روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہ سے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ ٹانک کے موضع گومل کے علاقہ نرصص میں سیلابی ریلے نے نصف درجن سے زائد مکانات کو اپنے ساتھ بہاکر لے گئے ہیں۔سیلابی ریلوں نے کھڑی فصلوں اور زیر کاشت زمین کو بھی بڑی بے دردی سے کاٹ دیا ہے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔مقامی آبادی نے مزید نقصان سے بچنے کے لئے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے۔سیلابی ریلوں کیو جہ سے رابطہ سڑکیں بھی بند ہوچکی ہیں۔جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو آمد ورفت میں سخت مشکلات پیش آرہی ہے۔