16 جون ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔ لیاقت آباد میں گزشتہ کئی دنو ں سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی نے علاقہ مکینوں کو مشتعل کردیا ، لوڈشیڈنگ سے پریشان علاقہ مکینوں نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں لوڈ شیڈنگ سے علاقے میں پانی کی فراہمی بھی ممکن نہیں ہو پارہی جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔احتجاج اور سڑک پر ٹائر نذر آتش کرنے کے ٹریفک معطل ہوگیا۔