پاکستان
16 جون ، 2013

کوئٹہ میں دہشت گردی زیارت واقعے کے خلاف لاہور میں احتجاج

کوئٹہ…کوئٹہ میں دہشت گردی اورزیارت ریذیڈنسی کی تباہی کے خلاف لبرٹی چوک لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ،مظاہرے میں طلبا اورسول سوسائٹی کے ارکان شریک ہوئے ، شرکاء نے پلے کارڈ تھام رکھے تھے جن پر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں طالبات کی ہلاکت اور زیارت میں قائداعظم کی رہائش گاہ کو تباہ کرنے والوں کے خلاف نعرے لکھے تھے،مظاہرین نے دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

مزید خبریں :