پاکستان
16 جون ، 2013

متحدہ کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی ، فیصلہ اسے کرنا ہے،شرجیل میمن

متحدہ کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی ، فیصلہ اسے کرنا ہے،شرجیل میمن

کراچی …وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو حکومت میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے اب فیصلہ ایم کیو ایم کرے گی۔ کراچی میں امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ ہمارا مقصد کراچی میں امن قائم کرنا ہے جس کے لئے ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے بجٹ میں عوام کے لئے خوشخبری ہوگی۔

مزید خبریں :