11 مارچ ، 2012
ڈھاکا…انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کے چاروں میچ ہارنے کے بعد مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم آج ڈھاکا میں ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش سے زور آزمائی کرے گی۔ بھارت ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں بھارت اور سری لنکا سخت کرکٹ کھیل کر آ رہے ہیں اس لیے انہیں پاکستان پر ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، بھارت اورسری لنکا کو شکست دینے کے لیے ہمیں غیرمعمولی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرایک بجے سابق چمپئن پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش کے درمیان ہو رہا ہے۔ پاکستان نے2000ء میں ڈھاکا میں معین خان کی قیادت میں ایشیا کپ جیتا تھا۔