11 مارچ ، 2012
ایشیا کپ : بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
ڈھاکا…ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اس میچ کیلئے پاکستان کی ٹیم میں محمد حفیظ، ناصر جمشید، اسد شفیق، یونس خان۔ مصباح الحق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، عمر گل، سعید اجمل اور اعزاز چیمہ شامل ہیں جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم میں تمیم اقبال، ناظم الدین، ظہور الاسلام، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، محمود اللہ، ناصر حسین، مشرفی مرتضیٰ، عبدالرزاق، شفیع الاسلام اور شہادت حسین شامل ہیں۔انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کے چاروں میچ ہارنے کے بعد مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم آج ڈھاکا میں ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش سے زور آزمائی کررہی ہے ۔ بھارت ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں بھارت اور سری لنکا سخت کرکٹ کھیل کر آ رہے ہیں اس لیے انہیں پاکستان پر ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، بھارت اورسری لنکا کو شکست دینے کے لیے ہمیں غیرمعمولی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرایک بجے سابق چمپئن پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش کے درمیان ہو رہا ہے۔ پاکستان نے2000ء میں ڈھاکا میں معین خان کی قیادت میں ایشیا کپ جیتا تھا۔