دنیا
17 جون ، 2013

اردن میں امریکا اور اردن کی افواج کی مشترکہ مشقیں جاری

 اردن میں امریکا اور اردن کی افواج کی مشترکہ مشقیں جاری

عمان… اردن میں امریکا اور اردن کی افواج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں اردن کے علاقے Al Quweira میں ہونے والی سالانہ جنگی مشقوں کے دوران اردن اور امریکا کے فوجیوں نے مختلف قسم کے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا ۔ eager lionنامی مشترکہ فوجی مشقوں میں امریکی فوجی اردن کی سیکیورٹی فورسز کودہشت گردی اور قومی سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کی تربیت دے رہے ہیں ۔ انیس ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کامقصد فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شام اور اردن کی کشیدہ صورتحال کے بعد امریکا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان مشقوں کے بعد ایف سولہ طیارے اور پیٹریاٹ میزائل اردن میں رکھے گا۔ اردن میں مشترکہ فوجی مشقیں 20 جون تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں :