11 مارچ ، 2012
لاہور…لاہور میں پانچ سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا،لاش باٹا پور سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق باٹا پور کے علاقے لکھن سے نامعلوم پانچ سالہ بچے کی لاش ملی ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ بچے کی شناخت کے لئے پولیس نے علاقے کی مساجد میں اعلانات کرائے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی۔