17 جون ، 2013
لاہور… سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ متوقع پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے اور مزدور کی کم از کم تنخواہ دس ہزار روپے مقرر کیے جانے کی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کیمطابق صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمنٰ ساڑھے چار بجے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کریں گے، اس سے قبل وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 882 ارب روپے کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ 250 ارب سے بڑھا کر 285 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے،این ایف سی ایوارڈ کے تحت 721 ارب روپے ملیں گے ۔صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے جبکہ مزدور کی تنخواہ 9 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان متوقع ہے ،،لیپ ٹاپ اور آشیانہ اسکیمیں جاری رکھنے کیساتھ راولپنڈی اور ملتان میں میٹروبس منصوبے شروع کیے جائیں گے۔پولیس اور امن و امان کیلئے 72 ارب جبکہ انرجی سیکٹر کابجٹ 8 ارب سے بڑھا کر 15 ارب روپے کرنیکی تجویز شامل ہے،ذرائع کے مطابق ٹیکسوں کا دائرہ 24 سروسز اور شعبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،،چولستان میں شمسی توانائی ، چنیوٹ سے کوئلہ نکالنے اور وسطی پنجاب میں نہروں پر چھوٹے ہائیڈل منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔صوبائی محاصل کا تخمینہ 163 ارب روپے ہے،پنجاب میں بھی سروسز پر جی ایس ٹی کی شرح 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کا امکان ہے،زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا ہدف ایک ارب روپے سے زائد ہو گا۔