02 جنوری ، 2012
حیدر آباد…سندھ کے وزیرکھیل محمدعلی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کبھی میرٹ پر نہیں ہوتا، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے کرکٹ گراوٴنڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ اضلاع کے علاوہ سندھ بھر کے تمام اضلاع کے کھلاڑیوں کو مستقل نظرانداز کیا ہے،محمدعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی اولمپک ہیروز کو 50، 50کروڑ روپے ہرجانے کے نوٹس جاری کرنا افسوس ناک بات ہے اور یہ ہاکی فیڈریشن کی بڑی غلطی ہے۔