11 مارچ ، 2012
پشاور…گورنر خیبر پختونخواہ بیرسٹر مسعودکوثر نے بڈھ بیر دھماکے کی مذمت کی ہے اور اسے غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔گورنر ہاوٴس پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر مسعود کوثر نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ بیرسٹر مسعود کوثرنے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں اور وہ نہتے انسانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا۔