انٹرٹینمنٹ
17 جون ، 2013

ہالی ووڈفلم '' مین آف اسٹیل ''کا پہلے ہی ہفتے رکارڈتوڑبزنس

ہالی ووڈفلم '' مین آف اسٹیل ''کا پہلے ہی ہفتے رکارڈتوڑبزنس

ہالی ووڈ…امریکی باکس آفس پرسْپرہیروکی فلم مین آف اسٹیل نے پہلے ہی ہفتے رکارڈتوڑبزنس کرلیا۔سْپرمین آج بھی امریکیوں کاسب سے بڑااورپسندیدہ ہیروہے۔سات سال بعد سْپرمین سیریزکی نئی فلم مین آف اسٹیل سنیماگھروں کی زینت بنتے ہی باکس آفس پرچھاگئی۔مین آف اسٹیل نیویک اینڈ پرگیارہ کروڑاکتیس لاکھ ڈالرکارکارڑتوڑبزنس کرلیا۔یہ فلم سب سے پہلے 13 جون کو جکارتا ،انڈونیشیا اور سنگاپور میں ریلیز ہوئی ، جبکہ پاکستان میں جیو فلمز کے بینر تلے فلم اکیس جون سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم دس از دی اینڈ نے دوکروڑپانچ لاکھ ڈالرکمائے اوردوسرے نمبرپررہی جبکہ کامیڈی فلم ناوٴ یوسی می ایک کروڑتین لاکھ ڈالرکابزنس کرکے تیسرے نمبرپررہی۔

مزید خبریں :