پاکستان
11 مارچ ، 2012

بڈھ بیر دھماکا کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں، اسفندیار ولی

بڈھ بیر دھماکا کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں، اسفندیار ولی

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ دھماکے کرنے والے انسان نہیں،درندے ہیں۔بڈھ بیر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ دھماکہ کرنے والے انسان ہیں نہ ہی مسلمان۔ انہوں نے کہا کہ بڈھ بیر دھماکے کی پروزور مذمت کرتے ہیں ، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تمام قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر افراسیاب خٹک نے بھی بڈھ بیر خودکش دھماکہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

مزید خبریں :