17 جون ، 2013
لاہور…پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے متوازن اورعوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ، غریب عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا ۔لاہور سے جاری بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ میں امراء پر ٹیکس عائد کیا ہے، غریبوں پر بوجھ نہیں ڈالا ،جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 93ارب روپے مختص کئے ہیں ،تعلیمی شعبے کے بجٹ میں 26فیصد اضافہ کیاہے ، اخراجات میں 30فیصد کمی کرکے سادگی اور بچت کا آغاز وزیراعلیٰ آفس سے کیاہے۔