17 جون ، 2013
ممبئی … بھارت میں 3 روز سے جاری موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ریاست اتر اکھنڈ میں بارشوں کے بعد کی سیلابی صورت حال نے تباہی مچادی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق کئی مرکزی شاہراہیں زیرِآب آنے کے باعث متعدد شہروں سے رابطے منقطع ہوگئے ہیں، جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ہندو زائرین 4 مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں،جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کوششیں جاری ہیں ۔ ادھر بارشوں کے باعث دریائے گنگا اور دیگر ندیوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو رہی ہے۔