11 مارچ ، 2012
راولپنڈی…انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب حبیب الرحمان نے کہا کہ ضلع راول پنڈی کے پولیس افسران سے حلف لیا ہے کہ وہ آئند ہ رشوت نہیں لیں گے۔ راول پنڈی پولیس لائنز میں پولیس دربار سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ تھانوں میں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں اور باقاعدگی سے اپنے متعلقہ تھانوں کا دورہ کریں۔