پاکستان
11 مارچ ، 2012

ڈی جی خان:مکان پر دستی بم سے گھر پر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ڈی جی خان…ڈیرہ غازی خان میں ایک مکان پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کردیا جس سے گھر اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے جمال سرور کالونی میں واقع محمد ایوب کے گھر میں نامعلوم افراد نے دستی پھینک دیا جو مکان کے صحن میں دھماکے کے ساتھ گر کے پھٹ گیا ،دھماکے سے گاڑی اور مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :