پاکستان
11 مارچ ، 2012

فلسطین کی حمایت میں گلوبل مارچ کے شرکا بھارت سے ملتان پہنچ گئے

ملتان…بھارت سے شروع ہونے والا فلسطین کی حمایت میں گلوبل مارچ 2مقبوضہ بیت المقدس کے شرکا ملتان پہنچ گئے۔وفد کے سربراہ ڈاکٹر سریش کھیر نار کا کہنا تھا کہ فلسطین کی جنگ جیت کر واپس لوٹیں گے۔بھارتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر سریش کھیر نار نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم 20سال سے اس تحریک کو لے کر چل رہے ہیں ،یہ معاملہ ہندستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی کا معاملہ ہے۔ہم یہ مانتے ہیں کہ سب سے بڑا دہشت گرد امریکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندستان اور پاکستان کی حکومت ایک جیسی ہیں۔دونوں حکومت عوام سے دور رہتی ہیں۔اس تحریک میں ہندوستان و پاکستان کے لوگ شامل ہیں۔جس پر ہندوستان اورپاکستان کی سرکار کو یہ سوچنا ہوگا کہ اگر سول سوسائٹی فلسطین کے مسئلہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے تو حکومت بھی ان کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ 30مارچ کو ہم فلسطین پہنچیں گے جس میں ہمارے ساتھ پاکستان،انڈیا،ترکی،لبنان،مصر،اردن اور شام کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔30مارچ کو فلسطین کی سرحد پر موجود ہوں گے۔

مزید خبریں :