18 جون ، 2013
کوہاٹ… شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے 2چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا۔حملے میں خاصہ دار فورسز کے 2اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔کوہاٹ کے قریب دہشت گروں کے دو گرپوں میں جھڑپ میں 7دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں شمالی وزیرستان میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب اور تیگہ چیک پوسٹ پر آج صبح دہشت گروں نے حملہ کردیا،جس میں خاصہ دار فورسز کے 2اہلکار جاں بحق ہوگئے۔کھجوری چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کو فوری طور پر بند کردیاگیا ہے۔ کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے 2گرپوں میں جھڑپ کے دوران ایک گروپ کے 4افراد اور دوسرے گروپ کے 3افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ 2زخمی بھی ہوئے ہیں۔علاقے میں کشیدگی جاری ہے۔