11 مارچ ، 2012
اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یاو ولی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے کبھی سودے بازی نہیں ، چیئرمین سینٹ کا عہدہ نہیں مانگا تھا۔ اسلام آباد میں اے این پی کے نو منتخب سینٹرز کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی سرکاری عہدوں کے بجائے مسائل حل کرنے کی بات کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ سینیٹ کے معاملات میں اے این پی کی ذمے داری کا احساس ہے ، حکومت کے باقی اتحادی کیا کرتے ہیں ، انھیں معلوم نہیں۔اسفند یاو ولی کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کیلئے کل ووٹ ڈالیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا اسلام کے نام پر خون ریزی کرنے والے طالب نہیں ، انھوں نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں ، جنازہ گاہوں اور جرگوں پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔