18 جون ، 2013
کابل…کابل میں افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش دھماکے میں 3افراد ہلاک اور 24زخمی ہوگئے،حملہ میں ملک کے ممتاز رکن پارلیمنٹ محفوظ رہے۔ افغان دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت اور ہیومن رائٹس کمیشن کے دفترکے قریب خود کش دھماکا ہوا۔ پولیس چیف کے مطابق دھماکے میں ملک کے ایک ممتاز رکن پارلیمنٹ حاجی محمد محقق کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ محفوظ رہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا نیٹو کی افغان فورسز کو سیکیورٹی کی ذمہ داری منتقل کرنے کی تقریب کے موقع پرکیا گیا۔ تقریب میں سیکڑوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی مہمان موجود تھے ۔