دنیا
18 جون ، 2013

شام کو اسرائیل مخالف ہونے کی سزادی جارہی ہے،سابق فرانسیسی وزیر خارجہ

شام کو اسرائیل مخالف ہونے کی سزادی جارہی ہے،سابق فرانسیسی وزیر خارجہ

پیرس…فرانس کے سابق وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ شام کو اسرائیل مخالف ہونے کی سزادی جارہی ہے اور اس کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی عرب اسپرنگ سے دوسال پہلے کرلی گئی تھی۔ایک انٹرویو میں فرانس کے سابق وزیر خارجہ رولینڈ ڈوماس نے کہا کہ شام کے خلاف جنگ تیار شدہ،پہلے سے سوچی سمجھی اور منصوبہ بندی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں یہ جنگ اس لئے اہم ہے کہ شامی حکومت اسرائیل کے خلاف ہے،اسی لئے ہر چیز خطے میں پہنچادی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات انہیں اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے بتائی ،جن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ،لیکن جو ہم سے متفق نہیں ہوگا اسے تباہ کردیا جائے گا۔انہوں کہا کہ شام میں ہونے والی گڑبڑ سے دوسال پہلے میں انگلینڈ میں کسی کام کے سلسلے میں تھا ،جہاں میری ملاقات برطانوی حکام سے ہوئی جنہوں نے میرے سامنے اعتراف کیا کہ وہ شام میں کچھ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ سابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ امریکا نہیں برطانیہ میں ہورہا تھا ،برطانیہ شام میں باغیوں کو داخل کرنے کے لئے انہیں منظم کر رہا تھا۔انہوں نے اس کے باوجود کہ میں میں وزیر نہیں تھا مجھ سے بھی اس بارے میں پوچھا کہ کیامیں اس معاملہ میں شامل ہونا پسند کروں گا۔رولینڈڈوماس نے کہا کہ یقینامیں نے منع کردیا ،میں نے کہا میں فرانسیسی ہوں اور اس معاملہ میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مزید خبریں :