دنیا
18 جون ، 2013

افغانستان میں سیکوریٹی کی ذمہ داریاں باضابطہ طور پرافغان فوج کو منتقل

کابل…افغانستان میں نیٹو نے سیکیورٹی کی ذمے داریاں باضابطہ طور پر افغان فوج کو سونپ دی ہیں۔ نیٹو سے افغان حکام کوسیکوریٹی کی ذمہ داریاں منتقل ہونے کا باضابطہ اعلان صدر حامد کرزئی نے کابل میں ہونے والی تقریب میں کیا۔ تقریب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس راسموسن نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں صدر حامد کرزئی نے کہا کہ ملک کی سیکیورٹی کی تمام ذمے داریاں اب افغان فورسز سنبھالیں گی۔اور اُنہیں امید ہے کہ وہ یہ کام بہادری سے کریں گی۔ افغان فوج کو نیٹو نے سنہ دو ہزار گیارہ سے مرحلہ وار ذمہ داریاں سونپنا شروع کر دیں تھیں۔ جس میں سے آخری پچانوے اضلاع کا کنٹرول افغان فوج کے حوالے کیا گیا ہے۔آخری مرحلے میں آج قندھار،ننگرہار،خوست اور پاکتیکا سے اضلاع کی ذمہ داری منتقل کی گئی ہے۔ دو ہزار چودہ میں غیر ملکی فوج کا افغانستان سے مکمل انخلا ہو جائے گا۔

مزید خبریں :