11 مارچ ، 2012
لاڑکانہ…سندھ کے ممتازدانشورکامریڈ سوبھوگیان چندانی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ائیرایمبولینس میں خرابی کے باعث کراچی منتقل نہ کیاجا سکا۔کامریڈ سوبھوگیان چندانی کے سینے میں انفیکشن کی وجہ سے تکلیف بڑھ گئی۔آج کراچی لے جانے کے لئے آنے والی ائیرایمبولینس فنی خرابی کی وجہ سے راستے سے ہی واپس لوٹ گئی جس کی وجہ سے لاڑکانہ سے ان کی کراچی منتقلی عمل میں نہ آسکی۔94سال کے کامریڈ سوبھو گیان چندانی کو کل بروزپیرمحکمہ ثقافت کی جانب سے ائیرایمبولینس فراہم کا اعلان کیاگیاہے اورانہیں صبح دس بجے کراچی منتقل کیاجانا تھا،جہاں سرکاری سطح پر ان کاعلاج شروع ہونا۔چورانوے سالہ سوبھو گیان چندانی کا شمار لاڑ کانہ کی معروف سیاسی و ادبی شخصیات میں ہوتاہے ، وہ ہاری تحریک اور سندھی ادبی سنگت کے بانیوں میں شامل ہیں جبکہ انہوں نے ایک عرصے تک وکالت بھی کی ، سوبھو گیان چندانی کمیونسٹ پارٹی کے رکن بھی رہے ہیں ،،سوبھو گیان چندانی کے اہل خانہ نے صاحب ثروت افراد سے ان کے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔